لاریجانی
اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کی مسجد الاقصی کے بارے میں گفتگو پر تاکید
اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے سربراہ نے اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہوں کو متنبہ کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ وہ جنیوا میں IPU اجلاس میں مسجد الاقصی کی حالت زار کے بارے میں بحث وتبادلہ خیال کریں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہوں کو متنبہ کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ وہ جنیوا میں IPU اجلاس میں مسجد الاقصی کی حالت زار کے بارے میں بحث وتبادلہ خیال کریں۔ انھوں نے ایک خط میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی سربراہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جرائم اور مظالم کو روکنے اور مسجد الاقصی کو یہودی صہیونیوں کے محاصرے سے نکالنے کے لئے عملی قدم اٹھائیں ۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ 40 سال سے صہیونیوں کے نرغہ میں ہے اور بیت المقدس میں اسرائیلی صہیوینی اسلامی تشخص و وقار کو پامال کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر اسلامی ممالک پر لازم ہے کہ وہ مسجد الاقصی کی نجات کے لئے ٹھوس اور عملی اقدام اٹھائیں۔
News ID 960998
آپ کا تبصرہ